Friday, 4 February 2022

Imran Khan Visit to China || Shani Tv HD

اسلام علیکم دوستوں سب سے پہلے ہم آپکو شانی ٹیوی میں خوش آمدید کہتے ہیں ، اور پھر آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ آپ نے شانی ٹی وی کے بلاگ کو وزٹ کیا۔

وزیرِ اعظم پاکستان کا دورہ چین نہایت اہمیت کا حامل ہے۔چین وہ ملک ہے جس نے ہر دور میں ، ہر موڑ پر پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ پاکستان کی ترقی  اور خوشحالی ہمیشہ چائینا  کو مقصود  رہی ہے۔ یہ وہ ملک ہے جس  نے تمام سیاسی مسائل اور   سازشوں کے باوجود  ہمیشہ ہمیشہ پاکستان کے ساتھ رہا  ہے

F-17 جنگی جہاز ہوں  یا دیگردفاعی معاہدے ،  پاکستان کی حفاظت اورسلامتی  کے سلسلے میں چین شانہ بشانہ رہا ہے۔  CPEC تو آج کی بات ہے، پاکستان کی آزادی کے بعد سے آج تک  چین نے پاک سر زمین کو سہارا دیا ہے۔ سب سے اہم  پہلو یہ بھی ہے کہ اس حمایت کے باوجود چائینا نے کبھی پاکستان کے اندرونی معاملات میں  دخل اندازی نہیں کی اورنہ ہی اثرانداز ہونے کی کوشش کی۔


پاکستان اور چین کے عوام ہمیشہ بھائیوں کی طرح  رہتے آئے ہیں۔ اگردیکھا جائے  تو آج جو گوادر بندرگاہ  اور CPEC کی  مخالفت کرتے نظر آرہے ہیں ، وہ پاکستان سے مفادات تو حاصل کرتے رہے  لیکن وقت پڑنے پر کنارہ کشی اختیار کر لی یا   ہمارے  دشمن  ملک بھارت سے مُک مکا کرلیا۔ تب وہ ممالک کہاں تھے جنہیں اندازہ نہیں  تھا کہ پاکستان قدرتی،  توانائی اور دوسرے معادنی  و معاشی وسائل لے خزانوں  سے بھر ہوا ہے۔ چین نے اس بات کو کافی پہلے محسوس کر لیا کہ پاکستان کس اہمیت کا حامل ہے، اس کی  جغرافیائی  صورتِ حال  کی  کیا  قدر و قیمت ہے۔چاروں طرف تیل کی دولت سے مالا مال خلیجی ممالک ہیں   تو ایک جانب بالٹک اسٹیٹ آف روس  اور  پھر افریقہ اور یورپ سے بھی پاکستان کے گہرے سمندر اور قدرتی بندرگاہیں قریب ہیں۔



انہیںٕ گہرے سمندروں کے باعث  یہ زرعی ملک  ترقی کی راہ  پر چل پڑا ہے اور چائینا  اس تعمیر و ترقی کے سفر میں نہایت اہم کردارادا کر رہا ہے۔ پاکستان کے شہروں کو آپس میں ملانے کے لئے  شاہراہوں کا جال بچھا دیا۔ اس کے علاوہ دنیا کی بلند ترین شاہراہ ریشم اور گہری ترین بندرگاہ گوادر پورٹ کی تعمیرہو یا پھر  کارگو اورویئر ہاؤسز، ایئرپورٹ اور دوسرے ممالک سے ملانے والی سڑکیں اورریلوے لائینز  کی تعمیر ، چین نے پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔



چائینا دوستی کی ایک بہترین مثال ہے۔یہ دوستی پاکستان کے لئے نہایت اہم اور انمول تحفہ ہے۔پاکستان ہی وہ ملک ہے جس نے  جس نے امریکا اور چین کے درمیان سیاسی و سفارتی تعلقات بہتر بنائے۔



 شاید آپ کو معلوم نہیں کہ پاکستان اورچائینا  کادفاعی ۔۔۔۔۔ آگے نکل چکا ہے۔  ایک طرف  چین پاکستان میں بڑے پیمانے  پر سرمایہ کاری کر رہا  ہے اور مستقبل میں بھی کرے گا تو دوسری جانب ایک بڑا  پراجیکٹ  جین میں I.T  ایکسپرٹ کی مانگ ہوگی۔ چِپ میکنگ، سافٹ وئیر ڈیولپمنٹ   کے ذریعے پاکستان کے لئے  کاروبار کےبڑے بڑے مواقع  پیدا ہوں گے



اسی لئے حکومتی اراکین نے وزیر اعظم عمران خان کے دورہ چین کو انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے پیغام لائے گا۔کہ اس سے پاکستان اور چین کے درمیان تعاون اور چینی سرمایہ کاری کو فروغ حاصل ہوگا اور ملک کے لئے خوشحالی کا



No comments:

Post a Comment

benazir bhutto

  Benazir Bhutto was a Pakistani politician and the first woman to serve as the Prime Minister of Pakistan . She was born in 1953 in Karachi...